ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پاسپورٹ بنانا ہوگیا آسان؛ ملک کے کسی بھی کونے میں جاکردے سکتے ہیں پاسپورٹ کی درخواست؛ شادی سرٹی فیکٹ کی بھی نہیں ہوگی ضرورت

پاسپورٹ بنانا ہوگیا آسان؛ ملک کے کسی بھی کونے میں جاکردے سکتے ہیں پاسپورٹ کی درخواست؛ شادی سرٹی فیکٹ کی بھی نہیں ہوگی ضرورت

Wed, 27 Jun 2018 14:26:44    S.O. News Service

نئی دہلی 27/ جون (ایس او نیوز/ایجنسی )  پاسپورٹ بنانے میں دشواریوں کا سامنا کرنا اب ماضی کی بات ہوگی. اب آپ گھر  بیٹھے ہی  موبائل ایپ کے ذریعے ملک کے کسی بھی علاقہ سے پاسپورٹ کے لئے درخواست دے سکتے ہیں اور تمام  کاروائیاں مکمل ہونے کے بعد پاسپورٹ آپ کے گھر پہنچ جائے گا۔  نریندر مودی حکومت کی ڈیجیٹل انڈیا   مہم کے تحت، وزارت خارجہ نے  منگل کو پاسپورٹ سروس ڈے کے موقع پراس بات کا اعلان کیا۔

شادی کی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں
وزیر خارجہ سشما سوراج نے  پاسپورٹ بنوانے میں کئی طرح کی پریشانیوں کا ذکر کرتے ہوئے انہیں ختم کرنے کا بھی اعلان کیا. انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ اب پاسپورٹ بنوانے کے لئے میرج   سرٹیفکیٹ کی بھی ضرورت نہیں ہوگی. وزیر خارجہ نے کہا کہ ، 'پاسپورٹ کی درخواست کے لئے  پرانے اور  مشکوک بھرے قوانین کو  اب ختم کر دیا گیا ہے.اور ملک کے شہریوں کے لئے قوانین کو اب آسان بنایا  گیا ہے. پاسپورٹ بنانے کے لئے اب عام شہری کو ہر طرح کی سہولت فراہم کرتے ہوئے نئے  قوانین بنائے گئے ہیں۔

تاریخ پیدائش کی مشکل بھی اب آسان
سشما نے کہا کہ، 'سب سے زیادہ  دشواری  تاریخ پیدائش کو لے کر ہوتی تھی. اس کے لئے پیدائش سرٹیفکیٹ مانگا جاتا تھا لیکن، اب ہم نے تاریخ پیدائش کے لئے 7-8 ایسے کاغذات کو شامل کر دیا ہے جو اس مشکل کو آسان کر دے گا. اب  آدھار، ڈرائیونگ لائسنس یا  حکومت کی طرف سے منظور شدہ کاغذات پر لکھی گئی  تاریخ پیدائش کوبھی قبول کیا  جائے گا. '

سادھو۔سنياسيوں، طلاق شدہ بیویوں کے لئے بھی قوانین ہوئے  آسان
وزیر خارجہ نے کہا کہ یتیم خانے کے بچوں کے لئے وہاں کے سربراہ جو تاریخ پیدائش  کی تفصیلات دیں گے  ،ا ُسی کو اہمیت دی جائے گی۔ سادھو سنياسيوں کے  معاملے میں ان کے والدین کی جگہ گرووں کے نام اہم  ہوں گے. اس کے علاوہ طلاق شدہ بیوی سے ان کے سابق شوہروں کے نام بھی اب پاسپورٹ کی درخواست نامے پر نہیں پوچھے جائیں گے.

کیسے ڈاونلوڈ کریں موبائل ایپ: 
پاسپورٹ سیوا  ایپ کو آپ گوگل پلے اسٹور میں جاکر  ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں. اس ایپ کے ذریعے آپ پاسپورٹ سے جڑے کئی کام بھی نپٹا  سکتے ہیں.

ملک میں کل 307 پاسپورٹ سروس سینٹر
سشما سوراج نے کہا کہ اس وقت ملک میں کل 307 پاسپورٹ سروس سینٹر ہیں. اور گزشتہ چار سالوں میں ملک میں پاسپورٹ بنوانے میں   کافی اضافہ ہوا  ہے. ہم نے گزشتہ چار سالوں میں کل 212 پاسپورٹ سروس سینٹر کھولا ہے. ہر لوک سبھا حلقہ میں پاسپورٹ کی فراہمی کے لئے وہاں پاسپورٹ سروس سینٹر کھولے جائیں گے.انہوں نے پورے عزم کے ساتھ کہا کہ  ملک کا ایک بھی لوک سبھا حلقہ ایسا نہیں بچے گا جہاں پاسپورٹ سروس سینٹر نہیں ہوگا.


Share: